Monday, May 4, 2015

# Hazrat Ali,-13th Rajab : Birthday of Hazrat Saiyyidinaa Alee (Karramal Laahu Wajhu)


 13th Rajab : Birthday of Hazrat Saiyyidinaa Alee 
(Karramal Laahu Wajhu)

بسم اللہ الرحمن الرحیم - الصلوة والسلام عليك يا رسول الله وعلى آلک وأصحابک یا حبیب اللہ
 -

حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ تحفہ اثنا عشریہ مطبوعہ نول کشور کے صفحہ 79 پر لکھتے ہیں: " مشهور یہ ہے کہ أهل جاهلیت کا معمول تھا کہ پندرہ رجب المرجب کو کعبہ مکرمہ کا دروازہ کھول کر اس کے اندر آکر زیارت کرتے- حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش بھی اسی روز واقع هوئی هے لهذا اس کو یوم الاستفتاح اور روزہ مریم بھی کہتے ہیں-اور مشائخ کرام نے اس روز اوراد و اذکار مقرر کیے ہوئے ہیں-
معمول یہ تھا کہ قبل ازیں ایک دو روز عورتیں زیارت کو آتیں-اتفاقا عورتوں کی زیارت کے روز آپ ( حضرت علی رضی اللہ عنہ) کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ بنت اسد (رضی اللہ عنہا) نے باوجودیکہ مدت حمل تمام هو چکی تھی، زیارت کا ارادہ کیا- کیوں کہ سال میں یہ دن ایک بار هی نصیب هوتا-آپ سخت دشواری اور کمال تکلیف و مشقت سے کعبہ معظمہ کے دروازے تک پہنچیں- ان دنوں کعبہ مکرمہ کا دروازہ بقدر قد آدم بلند تھا جیسا کہ اب بھی ہـے - لیکن ان دنوں میں کوئی زینہ نہ تھا اور عورتوں کو بمشکل تمام مرد اس جگہ تک لاتے- چنانچہ اس حالت میں آپ کو درد زہ شروع هوگیا، اس خیال سے کہ شاید ابھی آرام آ جائے گا، زیارت سے کیوں محروم رهوں، در کعبہ میں آتے ہی درد میں شدت آگئی اور امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کا واقعہ هوا- یہ ایک اتفاقی امر هے. ...... یہ واقعہ 13 رجب جمعہ کے دن هوا- أصحاب فیل کے واقعہ کو تیس برس گزرے تھے-
حکیم بن حزام رضي الله عنه ( حضرت سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بھتیجے) کی ولادت بھی کعبہ معظمہ میں هوئی
-
birthday hazrat saiyyidinaa alee rajab allama kokab noorani okarvi
# Hazrat Ali [Rahmatul Laahi Alaieh]