(Yaum e Wilaadat Mubaarak) of Ameer ul Mumineen Hazrat
Showing posts with label Hazrat Alee. Show all posts
Showing posts with label Hazrat Alee. Show all posts
Tuesday, January 14, 2025
13th Rajab : Birthday of Hazrat Saiyyidinaa Ali/Alee (Karramal Laahu Wajhu)
13th Rajab : Birthday of Hazrat Saiyyidinaa Alee
(Karramal Laahu Wajhu)
بسم اللہ الرحمن الرحیم - الصلوة والسلام عليك يا رسول الله وعلى آلک وأصحابک یا حبیب اللہ
-
حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ تحفہ اثنا عشریہ مطبوعہ نول کشور کے صفحہ 79 پر لکھتے ہیں: " مشهور یہ ہے کہ أهل جاهلیت کا معمول تھا کہ پندرہ رجب المرجب کو کعبہ مکرمہ کا دروازہ کھول کر اس کے اندر آکر زیارت کرتے- حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش بھی اسی روز واقع هوئی هے لهذا اس کو یوم الاستفتاح اور روزہ مریم بھی کہتے ہیں-اور مشائخ کرام نے اس روز اوراد و اذکار مقرر کیے ہوئے ہیں- معمول یہ تھا کہ قبل ازیں ایک دو روز عورتیں زیارت کو آتیں-اتفاقا عورتوں کی زیارت کے روز آپ ( حضرت علی رضی اللہ عنہ) کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ بنت اسد (رضی اللہ عنہا) نے باوجودیکہ مدت حمل تمام هو چکی تھی، زیارت کا ارادہ کیا- کیوں کہ سال میں یہ دن ایک بار هی نصیب هوتا-آپ سخت دشواری اور کمال تکلیف و مشقت سے کعبہ معظمہ کے دروازے تک پہنچیں- ان دنوں کعبہ مکرمہ کا دروازہ بقدر قد آدم بلند تھا جیسا کہ اب بھی ہـے - لیکن ان دنوں میں کوئی زینہ نہ تھا اور عورتوں کو بمشکل تمام مرد اس جگہ تک لاتے- چنانچہ اس حالت میں آپ کو درد زہ شروع هوگیا، اس خیال سے کہ شاید ابھی آرام آ جائے گا، زیارت سے کیوں محروم رهوں، در کعبہ میں آتے ہی درد میں شدت آگئی اور امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کا واقعہ هوا- یہ ایک اتفاقی امر هے. ...... یہ واقعہ 13 رجب جمعہ کے دن هوا- أصحاب فیل کے واقعہ کو تیس برس گزرے تھے-
حکیم بن حزام رضي الله عنه ( حضرت سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بھتیجے) کی ولادت بھی کعبہ معظمہ میں هوئی-
![]() |
# Hazrat Ali [Rahmatul Laahi Alaieh] |
Friday, April 22, 2016
Subscribe to:
Posts (Atom)