Showing posts with label Hazrat Alee [Radiyal Laahu Anhu]. Show all posts
Showing posts with label Hazrat Alee [Radiyal Laahu Anhu]. Show all posts
Sunday, March 31, 2024
Thursday, January 25, 2024
Friday, February 3, 2023
امام اہلسنت اور شان علی رضی اللہ عنہ۔ Article-Hazrat Ali/Alee [Radiyal Laah Anhu] Allaamah Kaukab Noorani Okarvi
امام اہلسنت اور شان علی رضی اللہ
عنہ۔۔
امام اہلسنت نے مطلع القمرین میں مولی
علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شان میں بہت دلنشین کلام فرمایا ، آپ بھی پڑھیے اور
اس کلام سے لطف اندوز ہوں
امام اہلسنّت مولی علی رضی اللہ عنہ کے
فضائل خاصہ کے منکرین پر رد کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
: ہاں وہ کون ہے؟ کہ جسے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ مختلف پیڑوں سے ہیں او میں اور وہ ایک درخت سے ہیں۔۔
ہاں! وہ علی مرتضیٰ ہے مصطفی کی شاخ اور آل مصطفیٰ کی جڑ۔
ہاں وہ کون تھا؟ جسے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا جب وہ ہمارا محبوب روانہ ہوا محبت مصطفوی نے جوش
فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کی " اللہم لا
تمتنی حتی ترینی علیا" الہیٰ مجھے دنیا سے نہ اٹھانا جب تک علی کو نہ دیکھ
لوں۔۔ ہاں! وہ علی ہے محبوب خدا و مطلوب مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم و رضی اللہ عنہ
ہاں وہ کون ہے؟ جس کی نسبت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اللہ نے ہر نبی کی ذریت اس کی صلب میں رکھی اور میری
ذریت اس کی پشت میں۔۔ ہاں! وہ علی ہے ابو الآئمۃ الطاہرین کرم اللہ وجہہ الکریم۔
ہاں وہ کون تھا؟ جسے بشارت دیتے ہیں تو
روز قیامت قسیم نار و جنان ہے۔۔ ہاں! وہ علی ہے سید الابرار و قاتل الکفار رضی
اللہ عنہ
ہاں وہ کون ہے؟ جس معراج کے جانے والے
، عرش پر قدم رکھنے والے نے حکم دیا میرے کندھوں پر چڑھ سقف کعبہ سے بت گرا دے اور
جب وہ بلند اختر چڑھا اپنے کو ایسے مقام رفیع پر پایا کہ فرماتا ہے کہ مجھے خیال
آتا تھا اگر چاہوں تو آسمان کا کنارہ چھو لوں۔۔ ہاں! وہ علی ہے بالا منزلت والا
کرم اللہ وجہہ الکریم
ہاں وہ کون ہے؟ جسے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم غزوہ تبوک میں ساتھ نہ لے گئے عرض کیا حضور مجھے عورتوں بچوں میں چھوڑے
جاتے ہیں ارشاد ہوا کیا تو راضی نہیں کہ تو مجھ سے بمنزلہ ہارون کے ہو موسیٰ سے
مگر میرے بعد نبی نہیں۔۔ ہاں! وہ علی ہے برادر احمد خلیفہ امجد رضی اللہ عنہ
ہاں وہ کون ہے؟ جو تمام مسلمانوں کا
مولیٰ بنا اور بتاکید اکید ارشاد ہوا جس کا میں مولی اس یہ مولی ، الہیٰ دوست رکھ
اسے جو اسے دوست رکھے اور دشمن رکھ اسے جو اسے دشمن رکھے۔۔ ہاں! وہ علی ہے امیر
المومنین و مولی المسلمین کرم اللہ وجہہ الکریم
ہاں وہ کون ہے؟ کہ روز خیبر مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کل یہ نشان اسے دوں گا جس کے ہاتھ پر فتح ہو گی خدا و
رسول اسے پیارے اور وہ خدا و رسول کا پیارا ، رات بھر لوگوں میں چرچا رہا دیکھیئے
کسے عطا ہو ، صبح حضور نے اس فتح نصیب کو نشان عطا کیا۔۔ ہاں! وہ علی ہے حرز اسلام
و شیر ضرغام کرم اللہ وجہہ الکریم
ہاں وہ کون ہے؟ کہ مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم نے اپنی مسجد اقدس میں بحالتِ جنابت گزرنا اپنے لیے جائز رکھا یا اس کے لیے۔۔
ہاں! وہ علی ہے طاہر اطہر طیب اعطر کرم اللہ وجہہ الکریم
ہاں وہ کون ہے؟ کہ جب مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کرام میں مواخات کی وہ مصطفی کا پیارا روتا آیا کہ مجھے
کسی کا بھائی نہ بنایا ، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" انت
أخی فی الدنیا و الآخرۃ" تو تو میرا دنیا آخرت میں بھائی ہے۔۔ ہاں! وہ علی ہے
آفتاب مکارم ماہتاب بنی ہاشم رضی اللہ عنہ
ہاں وہ کون ہے؟ کہ جسے فصل قضا و رفع
خصومات میں تمام صحابہ کرام میں ترجیح بین ہے یہاں تک کہ فاروق جیسا خلیفہ بلند
رتبہ پناہ مانگے اس قضیے دشوار سے جس میں وہ حاضر نہ ہو اور بارہا کہے کہ اگر وہ
نہ ہوتا تو عمر ہلاک ہو جاتا۔۔ ہاں! وہ علی ہے صاحب رائے ثاقب و فکر صائب کرم اللہ
وجہہ الکریم
ہاں آج کس شیر شرزہ سے غضب ناک ہو کر
سپر ہاتھ سے گری ہے تو خیبر جیسے قلعہ کا دروازہ اکھاڑ کر سپر بنایا ہے جس کے زور
بازو کا ملاء اعلیٰ میں شور پڑ گیا ہے۔۔ ہاں! وہ علی ہے اسد حیدر ضیغم غصنفر کرم
اللہ وجہہ الکریم
ہاں آج میدان احد میں کس صف شکن شمشیر
زن شیر افگن نے تیغ شرربار کی وہ بجلیاں چمکائی ہیں کہ لشکر ظفر پیکر مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم میں منادی پکار رہا ہے " لا سیف الا ذو الفقار و لا فتی الا
علی الکرار"۔۔ ہاں! وہ علی ہے شیر خدا بازوئے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔
ہاں وہ کون ہے؟ جسے روز قیامت ساقی
کوثر بنائیں گے اور اس کے ہاتھ سے تشنگانِ امت کو سیراب فرمائیں گے۔۔ ہاں! وہ علی
ہے ابر سخاوت بحر کرامت کرم اللہ وجہہ الکریم
ہاں وہ کون ہے؟ کہ معرکہ محشر میں صراط
کا بندوست اس کے ہاتھ ہو گا ، جب تک وہ پروانۂ اجازت نہ لکھ دے گزر نہ ملے گا ۔۔
ہاں! وہ علی ہے ہادی کریم و صراطِ مستقیم رضی اللہ عنہ
اے رضائے دل افگار ہماری تو جان اس
ماہروی گلعذار گلرویی ماہ رخسار کی ہر ادائے شیریں پر نثار جو فاطمہ جیسی دلہن کا
دولہا بنا۔ " انت منی و انا منک " کا سہرا باندھا ۔۔۔۔ صدیق و فاروق نے
درخواست کی صغر سنی کے عذر سے قبول نہ ہوئی جب علی نے کیا مرحباً و اہلاً جو
Monday, April 25, 2022
Friday, April 22, 2016
Subscribe to:
Posts (Atom)