جمعۃ المبارک 13دسمبر 2013 ٴ کو مدینہ منورە میں میرے والدِ گرامی مجددِ
مسلکِ اھلِ سنت ، خطیبِ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ
کے سب سے چھوٹے بھائی اور میرے چچا محترم حضرت الحاج شیخ محمد اکرام مدنی
وصال فرما گئے تھے، دنیا بھر سے علما و مشایخ ،احباب ، مہربانوں اور اھلِ
عقیدت نے ٹیلے فون، مراسلات اور ملاقات میں اظہارِ تعزیت کیا اور چچا مرحوم
کے لیے ایصالِ ثواب کیا اور سلسلہ جاری ھے، یە فقیر ان سب کا تہہ دل سے
شکریہ ادا کرتا ھے۔ الله کریم جل شانە ان سب کو جزاے خیر عطا فرماے۔ الله
کریم جل مجدە اپنے حبیبِ کریم صلی الله علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل میرے چچا
محترم کی مغفرت فرماے اور ان کے درجات بلند فرماےاور ھم سب کو ایمان کی
سلامتی کے ساتھ نیکی پر استقامت عطا فرماے، آمین۔۔ الله بس باقی ھوس
No comments:
Post a Comment