Showing posts with label America. Show all posts
Showing posts with label America. Show all posts

Tuesday, January 15, 2019

AMERICA TRIP-HAZRAT ALLAAMAH KAUKAB NOORANI OKARVI DO YOU KNOW HOW AMERICA GOT ITS NAME? READ ON...


DO YOU KNOW HOW AMERICA GOT ITS NAME? READ ON... 

Okarvi,


بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
نگاہ عنایت یہاں بھی وہاں بھی
( سفر نامہ امریکا)
کوکب نورانی اوکاڑوی

پنجاب یونی ورسٹی ( دانش گاہ پنجاب ) کے مرتب کردہ ’’ اردو دائرہ معارف اسلامیہ ‘‘ (طبع اول ، 1982ء ) کے صفحہ 75، جلد 2/14 میں حضرت سیدنا علی ( اوسط ، زین العابدین ) بن سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ عنہما کے تحت یہ درج ہے : ’’ ایک یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ ان کی نسل میں ایک صاحب امیرکا بن علی بن حمزہ بن موسی بن جعفر ہوے ہیں جن کا زمانہ چوتھی صدی ہجری کا ہے ۔ خیال ہے کہ وہ سیاحت و سفر کرتے کرتے اس سرزمین پر لنگر انداز ہوے جسے امریکہ کہتے ہیں اور انہی کے نام ( امیرکا) پر امریکہ America پڑا ۔ ‘‘
ماہ نومبر کی چوتھی جمعرات کو ریاست ہاے متحدہ شمالی امریکا میں تھینکس گوِنگ Thanks giving کا تیوہار منایا جاتا ہے۔ وکی پیڈیا ( اِن سائک لو پیڈیا ) میں اس کی ابتدا بھی درج ہے ، تاہم گمان ہے کہ انہی لنگر انداز ہونے والوں نے لمبی مسافت کے بعد ساحل پانے پر بطور شکرانہ قربانی کی ہوگی، تھینکس گوِنگ شاید انہی کی یادگار ہے ۔ امریکا میں اس دن ٹرکی ( مرغ سے کچھ بڑے پرندے ) کی قربانی کا رواج ہے ۔ ( جمعرات ، حلال جان وَر اور قربانی ، یہ تینوں اشارے قابل توجہ ہیں ) ۔
اِن سائک لو پیڈیا کے مطابق 1507ء میں امریکا نام کا پہلا استعمال ہوا ۔ کہا جاتا ہے کہ ایک جرمن نقشہ ساز نے جنوبی اور شمالی برور اعظم کو ظاہر کرنے کے لیے امریکا کا لفظ چُنا ۔ ان خطّوں کو کو لم بَس کے حوالے سے کو لم بِیا بھی کہا جاتا رہا ہے ۔ 12 اکتوبر یا19 نومبر 1493ء میں کرس ٹو فر کولم بَس اس سرزمین پر مشرقی ساحل کے قریب بہاماز پر اترا تھا ۔ مشرقی ساحل کے قریب بہاماز ، یہ مقام جنوب مشرقی ساحل پر فلوری ڈا کے قریب واقع ہے ۔ کہتے ہیں کہ وہ پہلا بیرونی شخص تھا جو یہاں آیا ۔ کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اس سرزمین پر مختلف مقامی قبائل اور الاس کا کے قبائل آباد ہوتے رہے ۔