Monday, April 30, 2018

Hazrat Allaamah Kaukab Noorani Okarvi Message-Shab e Baraa'at

بسم الله الرحمن الرحیم ۔ الصلوت والسلام علیک یاسیدی یاحبیبی یارسول الله۔ الحمد للە ماە شعبان المعظم کاآغاز ھوگیا ھے، اس ماە مبارک کی پندرھویں شب، لیلۃ البراٴت یا شب براٴت ھے اور حدیث شریف کے مطابق اس رات میں الله تعالےبنوکلب کی بکریوں کے بالوں کی گنتی کے برابر لوگوں کو جہنم سےرھا فرماتا ھے۔ کچھ گناە گار ایسے بھی ھیں جو اس مبارک رات میں بھی بخشش سے محروم رھتےھیں، ان میں مشرک ، قاطع رحم ، کینە ور، شرابی، والدین کا نافرمان ، نجومی، ظلم سے بھتا، ٹیکس لینے والا، رشوت خور، جادوگر، ھاتھ کی لکیریں دیکھنے والا پامسٹ وغیرە شامل ھیں، اگر یە سچی توبە نە کریں تو اس مبارک رات میں بھی محروم رھیں گے۔ الله کریم جل شانە ھم سب کو سچی توبە کی توفیق عطا فرماے۔ اس مبارک رات کی آمد سے پہلے یە گناە گار کوکب نورانی اوکاڑوی (غفر لە) ھر ایک سے عاجزانە التجا کرتاھے کە مجھ سے کسی کو کسی طرح کوٴی تکلیف پہنچی ھو تو للە مجھے معاف فرمادیں ، میں سبھی سے معافی چاھتا ھوں، الله کریم ھم سب کو معاف فرماے۔ اللھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا یاغفور یاغفور یاغفور۔ وصلی الله علی حبیبە سیدنا محمد وآلە واصحابە وبارک وسلم