Showing posts with label News 2020. Show all posts
Showing posts with label News 2020. Show all posts
Sunday, November 22, 2020
Thursday, April 23, 2020
Saturday, April 18, 2020
Friday, April 17, 2020
Sunday, April 12, 2020
What Should Have been done.& Whats Happening? کیا ھونا چاہیے تھا اور کیا ھو رھا ھے
بسم الله الرحمن الرحيم والصلوة والسلام على خاتم الأنبياء وعلى آله وأصحابه أجمعين.
لمحہ فکریہ
کیا ھونا چاہیے تھا اور کیا ھو رھا ھے؟؟؟
دنیا بھر میں یہ موذی کورونا وائرس کیوں پھیلا؟ کیسے پھیلا؟؟ جتنے مونھ اتنی باتیں ۔۔ حقائق کب اور کتنے سامنے آئیں گے؟ خدا جانے ۔۔
جب یہ وباء بن کر پھیل گیا تو انسانی زندگی کو اس سے بچانے میں سنجیدہ ھو جانا چاہیے تھا ۔ لیکن وطن عزیز میں عملا ایسا نظر نہیں آیا ۔ سیاسی اختلافات کو کچھ دن بھلا کر ساری توجہ اس وباء سے بچاؤ کی طرف لگا دی جاتی۔ مگر روز ھی سیاسی اختلافات کی آگ مزید بھڑکائی جا رھی ھے ۔ حکمرانوں نے بیک وقت کئی محاذ کھولے ھوے ہیں ۔ حکمرانوں اور عوام کے درمیان اعتماد پہلے ھی کمزور تھا، مزید بگاڑ دیا گیا ۔ سربراہ کے قول و فعل میں تضاد کچھ اتنا زیادہ ھے کہ کیا کہیے! ملک پر مسلط طبقے کی کرپشن کی کہانیاں بھی کم نہیں ۔ اپنوں بیگانوں سے امتیازی سلوک بھی واضح ھے ۔ ماحول میں وائرس کے جراثیم سے زیادہ جرائم پھیلنے کا خطرہ ھے اور یہ تشویش بڑھ رھی ھے کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ھے ۔ مذھب بیزار میڈیا اور بیش تر حکومتی افراد شاید کسی " منصوبہ بندی " کے تحت ایسا کر رھے ہیں۔ ختم نبوت کے منکرین اور مخصوص گروہ شد و مد سے اپنی سازشوں میں مشغول ہیں ۔ لگتا ھے کہ ماہ رمضان المبارک کی بھی انھیں کوئی پرواہ نہیں ھے۔ صرف اور صرف مساجد کے لیے مکمل لاک ڈاؤن پر اتنی شدت کیوں ھے؟ مساجد کے سوا کہیں اور شاید وائرس پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ھے ۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے ٹکراؤ بھی عجیب ہیں ۔
غریب عوام کی باتیں بہت ھو رھی ھیں، کچھ داد رسی کا بھی شور ھو رھا ھے ۔ سفید پوش طبقے کا احوال کسی نے پوچھا ھے؟ مساجد و مدارس کے لوگ کسی کو یاد ہیں کیا؟ اس حکومت نے پہلے ھی کتنے گھر مسمار کیے اور کتنے لوگ بے روزگار کیے۔ سہمے اور مجبور لوگ کہیں " تنگ آمد بجنگ آمد " کی راہ پر نہ چل پڑیں ۔
لمحہ موجود کے تقاضوں کو مل بیٹھ کے سمجھا جائے اور حل کیا جائے ۔ کہیں ایسا نہ ھو کہ بہت دیر ھو جاے ۔۔۔۔
Labels:
Allaamah Kaukab Noorani Okarvi,
Articles,
Corona Virus,
News,
News 2020
Friday, April 10, 2020
اھل ایمان کی آواز-The Voice of the People of Faith
.اھل ایمان کی آواز
اب
تک یہی سمجھا جاتا رہا کہ مساجد کی بندش مسلمانوں کی بڑی تعداد کو موذی کورونا
وائرس سے بچانے کے لیے ھے لیکن حکام کا دہرا معیار واضح ھوگیا ھے کیونکہ مساجد کے
سوا دیگر متعدد مقامات پر ھجوم کی کوئی بندش اور پابندی قطعا نظر نہیں آرہی ھے
حالانکہ مساجد میں پاک صاف نمازیوں کا احتیاط کے ساتھ اجتماع دن بھر میں صرف چند
منٹوں کا ھونا تھا ، اس کے برعکس دیگر مقامات پر ھر طرح کا ھجوم دیر تک رھتا ھے
اور کوئی قابل ذکر احتیاطی تدابیر بھی نہیں ھوتیں ۔ اس سے یہی تاثر پیدا ھو رہا ھے
کہ مساجد کی یہ بندش ضرور کوئی"
سازش" ھے ورنہ ھر جگہ اور ھر طرح کے ھجوم اور
اجتماع پر پابندی ھوتی ۔ شب براءت جیسی با برکت رات کا تقدس جس طرح پامال کیا گیا،
وہ باعث افسوس ھے، ٹی وی چے نلز پر موسیقی ، ڈرامے اور نامناسب پروگرام دکھائے
جاتے رھے اور توبہ و استغفار کی رات کا کوئی احترام نہیں کیا گیا، ھاں زندہ افراد
کو مساجد اور قبرستانوں میں جانے سے روکنے کا ھرطرح اھتمام ضرور کیا گیا ۔ یاد رہے
کہ وباء کو دور کرنے کے لیے ایمانی اور روحانی تقاضے بھی پورے کرنے ھوں گے ۔ جب تک
دیگر تمام اجتماعات اور ھجوم پر بندش نہیں لگائی جاتی اس وقت تک اھل ایمان مساجد
کی مزید بندش گوارا نہیں کریں گےاور رمضان المبارک میں کوئی بندش قبول نہیں کریں
گے ۔
( واضح رھے
کہ عدلیہ نے جو موقف اپنایا، اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاق کی طرف سے
واضح اعلان کیا گیا تھا کہ مساجد بند نہیں کی جائیں گی، لیکن عملا ایسا نہیں ھوا۔
اور صوبائی حکومت کی وفاق سے ٹکراؤ کی صورت حال رھی ۔ )
Labels:
Allaamah Kaukab Noorani Okarvi,
Corona Virus,
Messages,
News,
News 2020
Wednesday, March 25, 2020
Tuesday, March 24, 2020
Corona lock down-Disrespect -Article in Arabic- Allaamah Kaukab Noorani Okarvi
بسم الله الرحمن الرحيم
والصلاة و السلام على خاتم الأنبياء و المرسلين و على آله و أصحابه أجمعين
يجب على الذين يحاربون الله عزوجل ان يتيقظوا من غفلتهم ويتوبوا توبة نصوحا. ويعلموا ان من يسيئ الى الله وكتبه و أحبابه سوف يجد مصيره و ان الله شديد العقاب.
الذين أساؤوا الى النبي صلى الله عليه وسلم بصور قبيحة، أو حرقوا القرآن الكريم، أو أساؤا الى صحابة رسول الله صلى الله عليه وسلم و أهل بيته الأطهار، أو هدموا الأماكن و الزيارات المقدسة، أو أنكروا ان النبي صلى الله عليه و سلم هو خاتم النبيين، أو أصدروا حكماً ضد المشاعر المقدسة، أو تهاونوا بحجاب المرأة، أو استهزؤوا بالوضوء و الصلاة وأحكام الطهارة، أو دعموا من أساء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، أو دعموا الليبراليين الحاملين لشعار "جسدي أستخدمه كما أريد"، أو دعموا الفواحش، أو أكلوا الحرام ، او دعموا اللواط، الذين أساؤوا الى رسول الله صلى الله عليه وسلم بكلمة "الذل" ولصحابته بكلمات "الخوف وغيرها" ولم يتراجعوا في قولهم، تجاهل الملوك و الحكام الظلم الواقع على الكشميرين و الفلسطينين وقتل المسلمين عامة، سمح بناء معابد لغير المسلمين في أرض المسلمين، الذين سمحوا الزنا و الفواحش، والاحتفال بيوم عيد الحب، الذين تساهلوا مع الذين أنكروا ان النبي صلى الله عليه وسلم هو خاتم النبيين، الذين اغتصبوا الفتيات، الذين سمحوا بيع الخمور ولم يقبضوا على السكارى، الذين تكلموا ضد المدارس الدينية، و تدخلوا في أحكام الشرع و خالفوا الشريعة، أيها المتكبرون .... انظروا عندما يغضب الرب جل جلاله و يغضب نبيه صلى الله عليه وسلم، كيف ينتشر الوباء وكيف تضعف جميع دول العالم امام المولى عزوجل.
تعليق الطواف وزيارة الروضة و المواجهة الشريفة حادثة عظيمة يحزن عليها القلب و تدمع عليها العين.
توبوا الى ربكم و استمسكوا برسول الله وبسنته صلى الله عليه وسلم و لا تبتعدوا عن المساجد.
استسلموا الى ربكم، ألم ترون ما حدث؟ ألم تعتبروا بعد؟
Thursday, March 19, 2020
Saturday, March 14, 2020
Subscribe to:
Posts (Atom)