حضرت سہل بن سَعدؓ
راوی کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں جنت میں آٹھ دروازے ہیں ان میں ایک دروازے کا نام
ریان ہے اس دروازے سے وہی جائیں گے جو روزہ رکھتے ہیں۔ (بخاری، مسلم، ترمذی)
جو شخص رمضان المبارک
میں ایک نفلی نیکی کرتا ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اسے ایک فرض کے برابر اجرو ثواب
عطا فرماتا ہے۔ اور جو شخص رمضان المبارک میں ایک فرض ادا کرتا ہے۔ اللہ رب العزت
اسے ستر(70) فرضوں کے برابر اجر وثواب عطا فرماتا ہے۔