Thursday, June 25, 2026
Tuesday, June 16, 2026
Monday, June 15, 2026
Hazrat Umar Farooq [Radiyal Laah Anha] & the Desire of the Holy Prophet (Sallal Laahu Alaiehi Wa Sallam)
نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ
الکریم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
’’کفٰی بالموت واعظا یا عمر‘‘اپنی
انگوٹھی پر جس ہستی نے یہ جملہ نقش کروایا تھا، اس ہستی کے نزدیک موت سے بڑی کوئی
نصیحت نہیں تھی۔ اس ہستی کا عہد خلافت 1435سالہ اسلامی تاریخ کا ’’زرین باب‘‘ شمار
ہوتا ہے۔ اس ہستی کو حضرت سید نا عمر الفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام سے یاد
کیا جاتا ہے۔ عمر کی خوبیاں بیان کرنے کو بھی اک عمر چاہیے۔ قرآن واحادیث اور سیرت
وتاریخ میں ان کا تذکرہ ہے اور خوب ہے ۔
میرے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے انہیں چاہا اور وہ مراد رسول کہلائے ۔ یہ اس چاہت کا اعجاز تھا کہ سیدنا
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے میرے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کی
نسبتوں کو والہانہ چاہا اور ادب ومحبت کی مثالی یادگاریں قائم کیں۔
پہلے سیدنا فاروق اعظم کا کچھ تعارف
ملاحظہ ہو۔
نام:عمر بن الخطاب بن نفیل بن عبدالعزی
بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوئی۔ القرشی العدوی۔
کنیت :ابو حفص ۔لقب:الفاروق (نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا کیا)۔
والدہ:حَنْتَمہ بنت ہاشم بن المغیرہ بن
عبداللہ بن عمر بن مخزوم۔
ولادت: عام الفیل کے تیرہ سال بعد اور
حرب فِجار اعظم سے چار سال قبل مکہ مکرمہ میں ہوئی۔
وفات:ذی الحجہ 23ہجری کے آخری دنوں میں
فجر کی نماز پڑھانے مسجد نبوی میں تشریف لائے محراب میں کھڑے ہوئے تو ابو لولؤ
فیروز مجوسی نے دو دھاری خنجر کچھ اس طرح گھونپا کہ آنتیں کٹ گئیں۔ یکم محرم
Sunday, June 14, 2026
Thursday, May 28, 2026
Eid al Adhaa Mubaarak - Hazrat Allamah Kaukab Noorani Okarvi 2026
Eid ul-Adhaa Mubaarak! 🌙✨
Tuesday, May 26, 2026
Monday, May 11, 2026
Friday, April 24, 2026
[They] pass the night [in adoration] for their Lord- Who are they? Speech Excerpt
[Rahmatul Laahi Alaieh]
excerpt- Speech Translation

Friday, April 3, 2026
Sunday, March 29, 2026
Kalaam e A'laa Hazrat Tarjumaan e Haqeeqat Urdu-By Allaamah Kaukab Noorani Okarvi
Kalaam e A'laa Hazrat Imaam Ahmad Razaa
[Rahmatul Laahi Alaieh]
Tarjumaan e Haqeeqat Urdu
Shawwaal ul Mukarram 10: Birthday of A'laa Hazrat Imaam Ahmad Rizaa Khaan Barelvi [Rahmatul Laahi 'Alaieh]
Shawwaal ul Mukarram 10: Birthday of A'laa Hazrat Imaam Ahmad Rizaa Khaan Barelvi [Rahmatul Laahi 'Alaieh]![]() |
| A'laa Hazrat Imaam Ahmad Rizaa Khaan Barelvi [Rahmatul Laahi Alaieh] |
Monday, March 23, 2026
Message from Madinah Shareef on Pakistan Resolution Day 23rd March -Hazrat Allaamah Kaukab Noorani Okarvi
بسم اللہ والحمد للہ والصلوة والسلام علی رسول اللہ۔ اس وقت دیار
حبیب کریم مدینہ منورہ میں ہوں اور استغاثہ پیش کر رہا ہوں کہ ھم معافی چاهتے ہیں، وہ وطن عزیز مملکت خداداد پاکستان جو دین اسلام کے عملی نفاذ کے لیے بیش بہا قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا لیکن 74 برس گزر جانے کے باوجود سیاست کاران اور مسلط ھونے والے حکمران طبقے نے اس حوالے سے کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ملک میں کھلم کھلا خلاف اسلام کارروائیاں جاری رہی ہیں اور ھم اجتماعی توبہ بھی نہیں کر رہے۔ موجودہ اپوزیشن یعنی سابق حکمرانوں کا بھی دین و ملت کے حوالے سے کردار منفی ہی رہا ہے ۔ موجود مسلط وزیر اعظم نے 126 دن دھرنا دے کر جو نامناسب روایت قائم کی اور جس طرح اقتدار میں آئے وہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور اقتدار پا کر اپنے ہی اقوال اور وعدوں کے برملا خلاف جو کچھ کیا وہ ھماری تاریخ کا سیاہ باب ھے۔ بد زبانی اور بد کلامی کی بری روایت قائم کی۔ عریانی، فحاشی، رشوت ، سود، شراب خوری، اخلاق باختگی اور جھوٹ و منافقت کی بہتات، ہوش ربا مہنگائی وغیرہ، ایک لمبی فہرست ہے بے نظمی اور بد انتظامی کی۔ اس وزیر اعظم کے وابستگان کی سیاہ کاریوں اور آلودگیوں کا سلسلہ اس سے بھی بدتر ہے۔ ذمہ دار وزیر ٹی وی پر خاتون سے بلا جھجک کہتا ہے کہ "وہ جتنا چاہے کم لباس پہنے ،میں اس کو سپورٹ کروں گا " ۔ اقتدار حاصل کرنے اور اس کو بچانے کے لیے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جو حربے اپنائے گئے،قوم نے بھلائے نہیں۔ کبھی انھیں یورپ کی خوش نودی عزیز تھی اور اب پرواہ نہیں۔ ناموس رسالت کے پہرہ داروں کے لیے جو گھناؤنا گھٹیا طرز عمل رکھا گیا وہ بھی اس حکومت کی بد ترین سیاہ کاری کے طور پر یاد رہے گا۔ اس وزیر اعظم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے لیے "ذلیل ہوئے " کے لفظ کہے، اصحاب النبی کے لیے نامناسب لفظ کہے اور توبہ نہیں کی، اب انھیں پھر اپنا اقتدار بچانا ہے تو دین کی اصطلاحات اور احکام کا من مانا استعمال کر کے سنگین جرم کر رہے ہیں۔ کیا وزیراعظم کو "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر " کی تفصیل اور اس کی ترویج کی پوری معلومات ہیں؟ کیا وہ ریاست مدینہ کے دعوے اور وعدے کے خلاف اپنے مزاج اور عمل سے آگاہ ہیں؟ امر بالمعروف کے عنوان کا ایسا استعمال باعث تشویش ھے۔ انھیں یاد رہے کہ دنیا اور یہ اقتدار عارضی ہے، بہتر ہوگا کہ وہ دین اور ملک کو کھلونا نہ سمجھیں کیونکہ دین میں مداخلت اور ملک سے کھلواڑ کا وبال اور انجام بہت شدید اور سنگین ہوتا ہے۔۔ اللہ کریم جل شانہ اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے صدقے میرے وطن کی حفاظت فرمائے اور ھر طرح کے خطرات اور دشمنوں سے بچائے۔ آمین








%20(Instagram%20Reel).jpg)










