Saturday, May 24, 2014

خطیبِ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ-URS SHAREEF 2014

خطیبِ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ کی یاد میں 
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi

45 ممالک میں عالمی یوم خطیب اعظم منایا گیا۔ دنیا بھر میں ایصال ثواب کے اجتماع ھوے۔
................
 بانیِ جماعتِ اھلِ سنت، عاشقِ رسول محبِ صحابہ و آلِ بتول ، مجدد مسلک اھلسنت حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ کو ایصال ثواب کے لیے جمعہ کو دنیا بھر میں مولانا اوکاڑوی اکادمی ( العالَمی ) کی اپیل پر اھل سنت کی مساجد و مراکز اور مدارس میں 31 واں سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi
 
 علما و مشایخ اور ائمہ و خطبا اپنے خطبات میں حضرت خطیب اعظمؒ کی شخصیت ، ان کے عشق رسول اور دین و ملت اور ملک و قوم کے لیے ان کی مثالی خدمات کا تذکرە کرتے ھوے انھیں والہانہ خراج محبت و عقیدت پیش کیا اور انھیں ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی
۔
 جموں اور کشمیر میں بھی 100 سے زیادە مقامات پر ادارە تحقیقات امام احمد رضاکشمیر کے سید خورشید شاە کے زیر اھتمام سالانہ عالمی یوم  خطیب اعظم منایا گیا۔ 
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi
بھارت ، بنگلا دیش ، آسٹریلیا، ہانک کانگ ، سری لنکا، برطانیا، جنوبی افریقا، سوازی لینڈ، بوٹسوانا، ملاوی، جرمنی سمیت 45 ممالک میں عالمی یوم خطیب اعظم منایا گیا۔ ملک بھر میں ہزاروں مساجد میں سالانہ یوم خطیب اعظم کے اجتماعات ھوے ۔
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi
 
 عقیدت مندوں نے ایصال ثواب کے لیے مکە مکرمہ میں عمرە و طواف کیے اور روضہٴ رسول صلی الله علیہ وسلم پر بھی فاتحہ خوانی کی، برطانیا میں 200 مساجد و مراکز میں یوم خطیب اعظم منایا گیا۔ سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم کا مرکزی اجتماع جامع مسجد گل زارِ حبیب ، گلستانِ اوکاڑوی ( سولجر بازار ) میں ھوا جہاں ملک اور بیرون ملک سے علما و مشایخ اور عقیدت مند حضرات و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
 
اجتماع میں پیر شوکت حسن خان نوری ،ڈاکٹر محمد سبحانی اوکاڑوی ، مفتی اعظم افریقا مولانا محمد اکبر ھزاروی ، مولانا خواجہ وقار احمد ، مخدوم پیر ڈاکٹر سیدمحمد اشرف جیلانی ، حاجی حنیف طیب ،مولانا سید عظمت علی شاە ھمدانی ،مولانا قمر الدین سیالوی ، پیر حکیم سید اشرف جیلانی ، سید رفیق شاە ، مولانا کوکب نورانی ملتانی ،قاری عبد القیوم محمود ،مولانا محمد شاھدین اشرفی ، مولانا محمد ابراھیم شامی ، خلیفہ صوفی علی حسن نقش بندی ، مولانا محمد عرفان ضیائی ، مولانا شہزاد ترابی ، مولانا قاری گل جہان صدیقی ، سید انعام الحق ،صوفی محمد حسین لاکھانی ،پیر سید اعجاز الدین نوشاھی ، شاە کفیل احمد ، مولانا اختر علی پوری ،مولانا محمد شریف نقش بندی ،الحاج سعید ھاشمی ، الحاج توفیق قائم خانی ،مفتی محمد نعیم مدنی ، حافظ محمد حنیف اشرفی ، مولانا محمد شفیق نورانی ،صاحب زادە فرحت حسن نوری ، مولانا تاج بہادر خان ، سید حماد حسین ،الحاج رفیق سلیمان ، مولانا شیر محمد چشتی ، الحاج جاوید اقبال ، الحاج محمد نعیم نقشبندی ،حاجی جاوید معرفانی ، صاحب زادە سید ازھر ھمدانی ، حاجی غلام حیدر ، شیخ محمد آفتاب ،مولانا ایوب الرحمن اوکاڑوی، اور متعدد نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔
اجتماع میں ختم غوثیہ اور قصیدە غوثیہ پڑھا گیا ، ذکر الٰھی کے بعد خطیب ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے ایصال ثواب کر تے ھوے 1578575مرتبہ ختم قرآن ، 500 قرآنی پارے ، 590455قرآنی  سورتیں ، 1014542قرآنی آیات ، 17568726مرتبہ کلمہ طیبہ ، 98521380 مرتبہ درود شریف اور متعدد ان گنت اوراد ھدیہ کیے اور اجتماعی دعا کی۔


URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi
 
  قرار دادیں پیش کرتے ھوے حکمرانوں سے مطالبہ کیاگیاکہ وە پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں اور غیروں کی پالیسیاں مسترد کردیں، اولیا ٴ کرام کے مزارات کو دشمنوں کے بٹھاے ھوے غلط لوگوں سے پاک کریں ، ملک میں عریانی اور فحاشی کی ھر کوشش و سازش کا قلع قمع کریں۔ اعلان کیا گیا کہ 32 واں سالانہ عرس مبارک 7-8 مئی 2015 کو منایا جے گا۔
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi

No comments:

Post a Comment