Friday, June 27, 2014

Message- Ramadaan- Allamah Kaukab Noorani Okarvi-2014

  Message- Ramadaan- Allamah Kaukab Noorani Okarvi-2014

بسم الله الرحمن الرحیم 
۔ الصلوة والسلام علیک یا سيدى يا رسول الله ۔ وعلی آلک واصحابک یاحبیبی یا حبیب الله۔ السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ ومغفرتہ۔ کم سن بچےکا ھاتھ اپنے ھاتھ میں تھام کر ھم لکھواتے ھیں اور کہتے ھیں کہ دیکھو کتنا اچھا لکھا ھے، بلا تشبیہ ،مثال ، بات سمجھنے کے لیے ھے، الله کریم بندے سے کام کرواکے فرشتوں سے تعریف کرواتاھے۔ الله کریم کی ھی دی ھوئی توفیق سےھم روزە رکھتے ھیں، روزە مونھ میں ھوتاھے، مونھ کس کے قبضے میں ھے؟
 الله کریم کے۔اسی طرح قلم لکھتا ھے، مگر ھاتھ لکھواتاھے۔ ھاتھ پر کس کا قبضہ ھے؟ دل کا۔ دل پر کس کا قبضہ ھے؟الله کریم کا۔ جس کا قبضہ ھو اور وە رحیم و شفیق ھو تو کسی ضرر یا نقصان کا احساس نہیں ھوتا۔ کرم ھی ھے کہ الله کریم خود ھمیں روزە رکھوانے میں مدد بھی فرماتا ھے اور پھر بے پناە انعام بھی عطا فرماتاھے۔
 اس مبارک مہینے میں شیطان قید کردیا جاتاھے۔ معاصی کے دو محرک ھیں ، ایک شیطان ، دوسرا ھمارا نفس ۔ گناھوں کا بڑا محرک قید ھوگیا لیکن نفس آزاد ھے۔ یہ اندازە ماە صیام میں آسانی سے کیا جاسکتا ھے کہ کتنے گناە ھم شیطان کی تحریک پر اور کتنے نفس کے کہنے پر کرتے ھیں۔ اور روزە میں ھمیں نفس پر قابو کی تربیت بھی مل جاتی ھے۔ شیطان تو ایک بار گناە کرواتا ھے، مسلسل گناە تو نفس کی ترغیب پر ھوتے ھیں ، نفس کی تہذیب ھی اصل کام یابی ھے۔
 آئیے ھم سب اس مبارک مہینے میں اپنے ظاھر و باطن کو اُجلا کر لیں اور اپنے رب کو راضی کر لیں۔ اس مبارک مہینے کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتے ھوے ھر ایک سے اپنی ھر خطا اور کوتاہی کی معافی چاہتا ھوں، الله کریم ھم سب کو اس مقدس و مبارک مہینے میں رحمت ، مغفرت ، اور جہنم سے آزادی عطا فرماے، آمین بجاە النبی الامین صلی الله علیہ وعلی آلە واصحابە وبارک وسلم اجمعین