Showing posts with label Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh]. Show all posts
Showing posts with label Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh]. Show all posts

Thursday, May 22, 2014

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh], Newspaper Article- 22nd May 2014

Urs Shareef -2014-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh]

Laasaani Peer kay Laasaani Mureed-Newspaper Article- Hajji Muhammad Haneef Naqshbandi- 22- May 2014

Monday, May 19, 2014

Annual Urs Shareef- May 22 2014- Hazrat Maulana Shafee Okarvi [ Rahmatul Laahi Alaieh]

Monday, May 12, 2014

Brief Biography- Hazrat Maulana Shafee Okarvi [ Rahmatul Laahi Alaieh]

 Brief Biography- Hazrat Maulana Shafee Okarvi [ Rahmatul Laahi Alaieh]

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi[Rahmatul Laahi Alaieh] by Maulana Okarvi Academy Al'alami

Sunday, May 11, 2014

مبلغ اسلام-Khateeb e Aa'zam-- Azaad Kashmeer-Visit Muzzaffarabad-1978-Hazrat Maulana Qaari Muhammad Abdul Laah Nizaami-Excerpt- Urs Magazine- 2014-

مبلغ اسلام



خطیب ِاعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی





 allama kaukab noorani okarvi مبلغ اسلام
 

کے دورہ جات مظفر آباد، آزاد کشمیر



                سرزمین کشمیر پر عظیم مبلغ اسلام حضرت خطیب ِ اعظم علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی ہماری طرف سے پہلی تشریف آوری کا سبب صاحب زادہ الحاج حضرت پیر میاں طیب الرحمن صاحب سجادہ نشین دربارہ عالیہ چھور شریف ہزارہ بنے۔

                حضرت مولانا قاری محمد عبداللّٰہ نظامی مجاہد اسلام مظفر آبادی سے ان کی قریبی نشست تھی۔ مولانا قاری محمد عبداللّٰہ نظامی المعروف مجاہد صاحب نے جامعہ اسلامیہ ہری پور ہزارہ سے اسلامی تعلیم حاصل کی اور وہیں مرید بھی ہوے اور مظفر آباد میں عظیم مذہبی درس گاہ جامعہ نظامیہ رحمانیہ کی بنیاد رکھی۔ اس کے بانی اور مہتمم ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ مظفر آباد میں، جو اس وقت انتہائی کٹھن راستہ کی وجہ سے پس ماندہ علاقہ شمار کیا جاتا تھا، مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد شفیع اوکاڑوی صاحب کو 1978ء میں مدعو کیا۔ اس سے قبل بھی حضرت خطیب ِ اعظم 1965ء سے آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر اور مظفر آباد بھی تشریف لاتے رہے تھے۔ یہاں بھی انہوں نے ہی جماعت ِ اہلِ سنّت بنائی اور اس کے عہدے دار مقرر فرماے تھے اور مسلک ِ حق کی خوب خوب ترجمانی کی۔ خطیب ِ اعظم نے ان علاقوں میں بہت دشوار اور سخت تکلیف دہ سفر بھی کیے۔

                مظفر آباد میں عظیم مذہبی درس گاہ جامعہ نظامیہ رحمانیہ عیدگاہ روڈ میں ایک فقید المثال جلسہ معراج النبی مورخہ 12 جون 1978ء بمطابق 5 رجب 1398ھ بروز پیر، بعداز نماز عشاء منعقد ہوا، جس میں خطیبِ اعظم پاکستان نے معراج النبی () پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مسلمانوں کے دلوں کو عشق رسول () سے منور کیا۔ جلسہ کی صدارت صاحب زادہ محمد طیب الرحمن سجادہ نشین دربارہ عالیہ چھور شریف، ہزارہ نے کی۔ 6 جون 1978ء کو دوسرے دن مظفر آباد سے بھی پیچھے 80 کلو میٹر دُور آٹھ مقام کے مقام پر بھی فقید المثال جلسہ منعقد ہوا۔ وہاں شاید اس سے قبل کوئی خطیب و عالم پاکستان کے کسی شہر سے نہیں گیا تھا کیوں کہ سفر بہت دشوار گزار تھا اور وسائل نہ ہونے کے برابر تھے۔ یہ جلسہ بھی حضرت مجاہد صاحب کی کاوشوں سے منعقد ہوا۔ اس کی صدارت حضرت صاحب زادہ میاں محمد سرور خان صاحب سجادہ نشین دربارہ عالیہ کیال شریف نیلم نے فرمائی۔ حضرت خطیب ِاعظم پاکستان نے وہاں اس قدر لوگوں کے دلوں کو منور فرمایا کہ لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور روحانی تسکین اور 
 اسلام کی عظمت کے نور سے دل منور کرتے رہے۔

                 




حضرت مجاہد صاحب کی کاوشیں دیکھ کر خطیب ِاعظم پاکستان کی محبت مجاہد صاحب کے لیے زیادہ ہوگئی اور وہ دنیا سے رحلت فرمانے تک ہر سال کشمیر کا دورہ ضرور کرتے اور مجاہد صاحب کے جذبے کو  تقویت دیتے ہوے لوگوں کو اسلام کی حقیقی رُوح سے روشناس کراتے رہے۔ حضرت خطیب ِ اعظم کا نام سن کر لوگ موسم اور سفر کی شدتوں کے باوجود دُور دُور سے آتے اور انہیں دیکھنے اور سُننے کے لیے دیوانہ وار جمع ہوجاتے تھے۔ اس پس ماندہ خطے میں خطیب ِ اعظم پاکستان نے مسلک ِ حق کا اُجالا کیا۔ ان کی قربانیاں اور خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔

                اگلے سال 1979ء میں جلسہ شہادت امام حسین کا انتظام حضرت مجاہد صاحب نے فرمایا اس مرتبہ لوگوں کے جم غفیر کو دیکھتے ہوے یہ جلسہ یونی ورسٹی کالج گراؤنڈ مظفر آباد میں منعقد کیا گیا۔ حسب توقع لوگوں کا لاتعداد جم غفیر اُمڈ آیا۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت پیر کیپٹن عبدالمنان صاحب پلیٹ مظفر آباد نے فرمائی۔

                1980ء میں حسب روایت حضرت مجاہد صاحب نے جلسہ عید میلادالنبی () منعقد کروایا۔ یہ جلسہ مظفر آباد کی مشہور و معروف مسجد حمام والی میں منعقد ہوا۔ حضرت خطیب ِاعظم پاکستان کے خطاب کو سننے کے لیے لوگوں میں والہانہ الفت کا جذبہ تھا۔ بڑا پُرکیف منظر تھا۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد حنیف صاحب خطیب جامع مسجد قدیمی والی نے فرمائی۔

                1981ء میں یونی ورسٹی کالج گراؤنڈ مظفر آباد میں سالانہ عظیم الشان معراج النبی () جلسہ منعقد ہوا۔ حضرت خطیب ِاعظم پاکستان نے حسب روایت لوگوں کے ایمان اور اسلامی جذبہ کو مزید جلا بخشی۔ صدارت محمد اشفاق صاحب ناظم اعلی اوقاف آزاد جموں و کشمیر نے کی۔ 1982ء میں دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار مظفر آباد کے مقام پر جلسہ شہادت امام حسین منعقد ہوا جس میں حضرت خطیب ِاعظم  پاکستان نے خصوصی خطاب فرمایا۔ ناظم اعلی اوقاف آزاد کشمیر محمد اشفاق صاحب نے شکریہ ادا کیا۔


 allama kaukab noorani okarvi مبلغ اسلام
 

                1983ء میں مجاہد صاحب نے مرکزی دارالعلوم جامعہ نظامیہ رحمانیہ مظفر آباد میں شہادت حضرت امام حسین کا جلسہ منعقد کروایا۔ اس کی صدارت صدر آزاد کشمیر میجر جنرل ریٹائرڈ عبدالرحمان صاحب نے کی۔ اس جلسہ میں مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا پیر علاؤالدین صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ اگلے سال 1984ء میں معراج النبی () کے سالانہ جلسہ کا اہتمام مجاہد صاحب نے جامعہ نظامیہ رحمانیہ مظفر آباد میں کیا اور خصوصی خطاب جناب خطیب ِاعظم پاکستان نے فرمایا۔ اس جلسہ کی صدارت مظفر آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ محمد عثمان صاحب نے کی۔ دوسرے دن وادی نیلم میں باڑیاں کے مقام پر خطاب ہوا۔ اس جلسہ کی صدارت الحاج پیر محمد یاسین صاحب نے کی۔ تیسرے دن بھی وادی نیلم کے مشہور مقام کنڈل شاہی میں حضرت خطیب ِاعظم پاکستان نے خطاب فرمایا۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت الحاج پیر محمد سرور خان صاحب دربار عالیہ کیال شریف وادی نیلم نے فرمائی۔ چوتھے دن بھی وادی نیلم آزاد کشمیر آٹھ مقام کے مقام پر جلسہ منعقد ہوا اس میں بھی مجدد مسلک ِ اہلِ سنّت عظیم مبلغ اسلام حضرت خطیب ِاعظم پاکستان نے خطاب فرماکر مجلس پر وجد طاری فرمادیا۔ اس جلسہ کی صدارت بھی حضرت الحاج پیر میاں محمد سرور خان دربار عالیہ کیال شریف وادی نیلم آزاد کشمیر نے فرمائی۔

                حضرت قاری محمد عبداللّٰہ نظامی المعروف مجاہد اسلام مظفر آبادی کی کاوشوں اور دینی خدمات کے اعتراف میں حضرت خطیب اعظم پاکستان نے اعلان فرمایا کہ کراچی سے کسی میمن سیٹھ کی ڈیوٹی لگائیں گے تاکہ مرکزی دارالعلوم کی عمارت بنوائیں لیکن صد افسوس ان عظیم مذہبی مبلغ اسلام کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ واپس دوبارہ مظفر 

آباد تشریف نہ لاسکے اور اپنے خالق حقیقی رب کائنات سے جاملے۔







ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
 

بڑی  مشکل  ہوتا  ہے  چمن میں دیدہ ور پیدا

                                                                                                    
  از قلم ترجمان  :  حضرت مولانا قاری محمد عبداللّٰہ نظامی

    
    مہتمم دارالعلوم جامعہ نظامیہ رحمانیہ، مظفر آباد آزاد کشمیر

Appeal to Share- Maulana Okarvi Academy Al'alami-2014-Khateeb e Pakistan

Wednesday, May 7, 2014

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh], Brief Biography

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh], Brief Biography

Brief Biography -Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi [ Rahmatul Laahi Alaieh]





Wednesday, February 19, 2014

URS SHAREEF 2014-Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

URS SHAREEF 2014-Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],  


Maulana Muhammad Shafee Okarvi -

[Rahmatul Laaahi Alaieh], 

2014-URS SHAREEF
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi
URS SHAREEF allama kaukab noorani okarvi

Yaum e Khateeb e Aa'zam - Karachi-Pakistan- 23rd May-2014-


 IN SHAA ALLAAH 31ST ANNUAL URS SHAREEF OF KHATEEB E A'ZAM HAZRAT MAULANA MUHAMMAD SHAFEE OKARVI 
[Rahmatul Laahi Alaieh] 
WILL BE CELEBRATED ON THURSDAY 22ND MAY 2014 AND FRIDAY 23RD MAY 2014 at

 JAAME MASJID GULZAR E HABEEB, GULISTAAN E OKARVI
 Yaum e Khateeb e Aa'zam Karachi Pakistan allama kaukab noorani okarvi
Yaum e Khateeb e Aa'zam Karachi Pakistan allama kaukab noorani okarvi

Sunday, February 9, 2014

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

Monday, February 3, 2014

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh]- Birthday -

Wednesday, January 22, 2014

Hazrat Peer Saiyyid Mazaahir Ashraf Ashrafee (Rahmatul Laahi Alaieh)'-

Hazrat Peer Saiyyid Mazaahir Ashraf Ashrafee (Rahmatul Laahi Alaieh)'-

امیرِ حلقہٴ اشرفیہ پاکستان ، بدرِ اشرفیت حضرت قبلہ پیر ڈاکٹر سید محمد مظاھر اشرف اشرفی الجیلانی کی حضرت خطیبِ اعظم مجدِدِ مسلکِ اھلِ سنت علامہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کے ساتھ ایک یادگار فوٹو


Hazrat Peer Saiyyid Mazaahir Ashraf Ashrafee allama kaukab noorani okarvi
               Hazrat Peer Saiyyid Mazaahir Ashraf Ashrafee (Rahmatul Laahi Alaieh)'s 
  memorable picture with Khateeb e A'zam Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi (Rahmatul Laahi Alaieh

Thursday, January 9, 2014

December 22, 2013 at 6:06am-Maulana Shafee Okarvi Brother Passed away in Madinah -

December 22, 2013 at 6:06am-Maulana Shafee Okarvi Brother Passed away in Madinah -

بسم الله الرحمن الرحيم - الصلوة والسلام عليك يا سيدى يارسول الله -       

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته-                   


Maulana Shafee Okarvi Brother Passed away allama kaukab noorani okarvi


جمعۃ المبارک 13دسمبر 2013 ٴ کو مدینہ منورە میں میرے      والدِ گرامی مجددِ مسلکِ اھلِ سنت ، خطیبِ اعظم حضرت مولانا    محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ کے سب سے چھوٹے            بھائی اور میرے چچا محترم حضرت الحاج شیخ محمد اکرام     مدنی وصال فرما گئے تھے، دنیا بھر سے علما و مشایخ ،احباب ، مہربانوں اور اھلِ عقیدت نے ٹیلے فون، مراسلات اور ملاقات میں اظہارِ تعزیت کیا اور چچا مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کیا اور سلسلہ جاری ھے، یە فقیر ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ھے۔ الله کریم جل شانە ان سب کو جزاے خیر عطا فرماے۔ الله کریم جل مجدە اپنے حبیبِ کریم صلی الله علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل میرے چچا محترم کی مغفرت فرماے اور ان کے درجات بلند فرماےاور ھم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ نیکی پر استقامت عطا فرماے، آمین۔۔ الله بس باقی ھوس
December 22, 2013 at 6:06am

TEHREEK E PAKISTAN GOLD MEDAL FOR ACKNOWLEDGEMENT OF SERVICES FOR PAKISTAN MOVEMENT-

TEHREEK E PAKISTAN GOLD MEDAL FOR ACKNOWLEDGEMENT OF SERVICES FOR PAKISTAN MOVEMENT




TEHREEK E PAKISTAN GOLD MEDAL FOR ACKNOWLEDGEMENT OF SERVICES FOR PAKISTAN MOVEMENT allama kaukab noorani okarvi


TEHREEK E PAKISTAN GOLD MEDAL FOR ACKNOWLEDGEMENT OF SERVICES FOR PAKISTAN MOVEMENT allama kaukab noorani okarvi
TEHREEK E PAKISTAN GOLD MEDAL FOR ACKNOWLEDGEMENT OF SERVICES FOR PAKISTAN MOVEMENT allama kaukab noorani okarvi


Friday, October 5, 2012

URS SHAREEF-2012-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

 URS SHAREEF-2012-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],


 URS SHAREEF Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi allama kaukab noorani okarvi
 URS SHAREEF Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi allama kaukab noorani okarvi
Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

مولانا اوکاڑویؒ اکادمی (العالمی ) اور سوادِ اعظم اہلِ سنّت حقیقی کی اپیل پر
ہر سال ماہِ رجب کے تیسرے جمعۃ المبارک کو
عالمی یومِ خطیبِ اعظم پاکستان
منایا جاتا ہے ۔ ملک و بیرون ملک اہلِ سنّت و جماعت کی تمام مساجد میں ائمہ و خطباء کرام ، خطباتِ جمعہ میں مجددِ مسلکِ اہلِ سنّت ، محسنِ ملک و ملت ، عاشقِ رسول (ﷺ) ، مُحبِّ صحابہ و آلِ بتول ، محبوبِ اولیاء، خطیبِ اعظم پاکستان حضرت الحاج علامہ قبلہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی قُدّس سرّہٗ الباری ورفع اللّٰہ درجتہ کو خراجِ عقیدت و محبت پیش کرتے ہیں اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں ۔ ان کا یہ عمل اہلِ سنّت و جماعت کے محسن و ممدوح سے اظہارِ محبت و عقیدت بھی ہے اور مسلکِ حق کی تائید بھی ۔
ان شاء اللّٰہ تعالی حسبِ سابق اِس سال بھی ماہِ رجب کی تیسری جمعرات و جمعہ کو جامع مسجد گُل زارِ حبیب (ﷺ) ، گلستانِ اوکاڑوی ( سولجر بازار ) کراچی ، میں سالانہ دو روزہ مرکزی عرس مبارک کی تقریبات ہوں گی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اہلِ سنّت کے مراکز اور مساجد و مدارس میں حضرت خطیبِ اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ والرِضوان کو ایصالِ ثواب کے لئے
جمعہ 08 جون 2012ء کو یومِ خطیبِ اعظم
منانے کا اہتمام کرکے عنداللّٰہ ماجور ہوں ۔ ( جزاکم اللّٰہ تعالیٰ )


( اخبارات و جرائد کو اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات کی تفصیلات برائے اشاعت ضرور بھجوائیں )

رابطہ : 0092 21 3225 6532
موبائل : 0306-2208613
توجہ فرمائیں

مجددِ مسلکِ اہلِ سنّت ، خطیبِ اعظم پاکستان ،عاشقِ رسول (ﷺ) ، حضرت علامہ مو لانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے ۲۱ رجب ۱۴۰۴ھ بمطابق ۲۴ اپریل ۱۹۸۴ء کو اس دارِ فانی سے خُلدِ بریں کی طرف رحلت فرمائی ۔ ان کے دوسرے سالانہ عرس سراپا قدس کے موقع پر ایک مبسوط اور ضخیم کتاب ’’خطیبِ پاکستان ( اپنے معاصرین کی نظر میں ) ‘‘شائع کی گئی ۔ جس میں عمائدینِ حکومت ، علما و مشائخ ، شاعروں ، ادیبوں اور عقیدت مندوں کے مشاہدات و تأثرات شامل تھے ۔
حضرت قبلہ عالم خطیبِ اعظم علیہ الرحمہ کے حوالے سے اب تک جمع ہونے والی تحریروں پر مشتمل ایک مجموعہ اشاعت کے لیے تیار ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ حضرت خطیبِ اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ والرضوان کی دِینی و ملی خدمات ، اُن کی بے مثال خطابت ، مسلکِ حق کے لئے تجدیدی و انقلابی کار گزاری ، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و دیگر صدقاتِ جاریہ ، سیاسی و سماجی مساعی ، تحقیق و تصنیف اور ذات و صفات کے بارے میں اپنے مشاہدات و تأثرات ( نثر و نظم ) میں بلاتاخیر ہمیں بھجوادیں ۔ آپ کے پاس ان کی کوئی تقریر و تحریر یا تصویر محفوظ ہو تو ہمیں اس کی نقل ضرور فراہم کریں۔ ہم اس کے لئے آپ کے شکر گزار ہوں گے ۔
مولانا اوکاڑوی ؒ اکادمی ( العالمی ) ۵۳۔بی ، سندھی مسلم سوسائٹی ، کراچی ۔ 74400
53-
B, S.M.C.H.Society, Karachi - 74400
فون : 452 5343 3 , 3452 1323(021)+ 92
ایک گزارش
اہلِ ایمان ، اہلِ محبت سے گزارش ہے کہ وہ سالانہ عرس شریف کی محفل میں اجتماعی طَورپر ایصالِ ثواب

 ( ہدیہ کرنے میں )شمولیت چاہیں تو قرآنِ کریم ، دُردو شریف ، کلمہ طیبہ اور دیگر اوراد و وظائف پڑھ کر اس کی صحیح تفصیل تحریری طور پر ہمیں بھجوائیں تاکہ دِین و ملت کے عظیم محسن کو زیادہ سے زیادہ نیکیوں کا ایصالِ ثواب کیا جائے ۔
دِینی مدارس میں اگر عرس کے ایام میں قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا جائے تو یقیناً یہ نہایت مبارک و مستحسن ہوگا ۔ جزاکم اللّٰہ تعالٰی

Wednesday, June 13, 2012

Annual Urs Shareef 2012-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

Annual Urs Shareef 2012-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],


Annual Urs Shareef Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi  allama kaukab noorani okarvi
 Alhamdulillaah!
We forwarded rewards of :- Qur'aan Paak: 1,58,11,044 (15.8 million)
Qur'aanic chapter: 66,60,316 (6.7 million)
Qur'aanic verses : 62,04,910 (6.2 million)
Durood shareef : 1,53,80,68,467 (1.5 billion)
First kalimah: 2,22,68,605 (22.3 million)
Asmaa'e husnaa : 6,33,00,00 (6.3 million)
Nafl namaaz : 1,41,00 rak'aat (1lac, 41 thousand) to the blessed soul of Khateeb e A'zam Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi
(Rahmatul laahi 'alaieh) on the 29th Annual Khateeb e A'zam day.[Allamah Kaukab Noorani Okarvi]

Thursday, May 10, 2012

Khush Khabri-Announcement- 2012

Khush Khabri-Announcement- 2012


Khush Khabri Announcement allama kaukab noorani okarvi






مولانا اوکاڑویؒ اکادمی (العالمی ) نے مجددِ مسلکِ اہلِ سنّت ، خطیبِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی علیہ الرحمۃ والرضوان کے علمی تبحر ، عشقِ رسول (ﷺ) اور محققانہ بصیرت کی آئینہ دار تقاریر کو محفوظ کرنے اور پھیلانے کے لئے ایک شعبہ قائم کیا ہُوا ہے ، اب تک تقریباً پانچ سو اہم موضوعات پر متعدد تقاریر محفوظ کرلی گئی ہیں ۔ ارادہ ہے کہ ان سب تقاریر کو کتابوں میں محفوظ کیا جائے ( ان شاء اللّٰہ تعالیٰ)
آپ ان تقاریر کی سماعت سے اندازہ کرسکیں گے کہ احقاق حق اور ابطالِ باطل کے لئے آج بھی یہ تقریریں بیش بہا سرمایہ ہیں ۔
علاوہ ازیں دس موضوعات پر وڈیو کیسٹیں بھی دست یاب ہیں ۔ تقاریر کی یہ کیسٹیں خود بھی حاصل کیجئے اور اپنے احباب کو بھی پیش کیجئے ، بلاشبہ یہ گراں قدر تحفہ ہیں ۔
مولانا اوکاڑوی اکادمی العالمی ( ریکارڈنگ و پبلشنگ ڈوژن )
53۔ بی ، سندھی مسلم سوسائٹی ، کراچی ۔ فون : 3452 1323
اپیل
۱۹۷۳ء میں مجددِ مسلکِ اہلِ سنّت ، خطیبِ اعظم پاکستان ، حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے ڈولی کھاتا ، گلستانِ اوکاڑوی ( سولجر بازار ) کراچی میں 1900ء سے مسجد کے لئے وقف قطعہ اراضی پر گُل زارِ حبیب ( ﷺ ) ٹرسٹ قائم کرکے جامع مسجد گُل زارِ حبیب (ﷺ ) کی از سرِ نو تعمیر کا آغاز کیا تھا ۔ ۱۹۸۰ء میں گُل زارِ حبیب ( ﷺ ) ٹرسٹ ہی کے تحت جامعہ اسلامیہ گُل زارِ حبیب ( ﷺ ) کا آغاز ہُوا ۔
بحمدہٖ تعالیٰ مجوزہ نقشے کے مطابق تعمیری کام مسلسل جاری ہے ۔ ان اداروں کی تکمیل کے لئے آپ خود تعاون فرمائیں اور اپنے حلقۂ اثر میں احباب کو ترغیب دیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ مسجد گُل زارِ حبیب ( ﷺ ) ہی کے احاطے میں حضرت خطیبِ اعظم کا مزار مبارک بھی تعمیر ہورہا ہے ۔
گُل زارِ حبیب ( ﷺ ) ٹرسٹ
گلستانِ اوکاڑوی ( سولجر بازار ) کراچی ۔ فون : (021) 3225 6532
(اکاؤنٹ نمبر جامع مسجد گُل زارِ حبیب 010-2024-7 )
( جامعہ اسلامیہ ، گُل زارِ حبیب 010-2619-5 ) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، کیانی شہید روڈ برانچ کراچی

Monday, July 4, 2011

URS SHAREEF 2011-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

URS SHAREEF 2011-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi


Alhamdu lil Laah the 28th annual 'Urs Shareef of Hazrat Khateeb e A'zam Maulana Muhammad Shafee Okarvi
(Rahmatul Laahi 'Alaieh), Aalami Yaum e Khateeb e A'zam was celebrated worldwide and attended by hundreds of Ulamaa and Mashaaikh and thousands of devotees.

The rewards of:
Quraan : 2,578,443
Durood : 923,157,593
and many more holy verses were forwarded to his blessed soul.













urs shareef hazrat maulana muhammad shafee okarvi allama kaukab noorani okarviurs shareef hazrat maulana muhammad shafee okarvi allama kaukab noorani okarvi