Friday, February 3, 2023

Hazrat Ali/Alee [Radiyal Laah Anhu] 13 Rajab Mubaarak




The Great Sahaba Hazrat Ali- Hazrat Saiyyidinaa Ali [Radiyal Laahu 'Anhu], Article-Allamah Kaukab Noorani Okarvi

The Greatness of Hazrat Ali/Alee [Radiyal Laah Anhu]



امام اہلسنت اور شان علی رضی اللہ عنہ۔ Article-Hazrat Ali/Alee [Radiyal Laah Anhu] Allaamah Kaukab Noorani Okarvi


امام اہلسنت اور شان علی رضی اللہ عنہ۔۔

امام اہلسنت نے مطلع القمرین میں مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شان میں بہت دلنشین کلام فرمایا ، آپ بھی پڑھیے اور اس کلام سے لطف اندوز ہوں

امام اہلسنّت مولی علی رضی اللہ عنہ کے فضائل خاصہ کے منکرین پر رد کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

: ہاں وہ کون ہے؟ کہ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ مختلف پیڑوں سے ہیں او میں اور وہ ایک درخت سے ہیں۔۔ ہاں! وہ علی مرتضیٰ ہے مصطفی کی شاخ اور آل مصطفیٰ کی جڑ۔

ہاں وہ کون تھا؟ جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا جب وہ ہمارا محبوب روانہ ہوا محبت مصطفوی نے جوش فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کی " اللہم لا تمتنی حتی ترینی علیا" الہیٰ مجھے دنیا سے نہ اٹھانا جب تک علی کو نہ دیکھ لوں۔۔ ہاں! وہ علی ہے محبوب خدا و مطلوب مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم و رضی اللہ عنہ

ہاں وہ کون ہے؟ جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اللہ نے ہر نبی کی ذریت اس کی صلب میں رکھی اور میری ذریت اس کی پشت میں۔۔ ہاں! وہ علی ہے ابو الآئمۃ الطاہرین کرم اللہ وجہہ الکریم۔
ہاں وہ کون تھا؟ جسے بشارت دیتے ہیں تو روز قیامت قسیم نار و جنان ہے۔۔ ہاں! وہ علی ہے سید الابرار و قاتل الکفار رضی اللہ عنہ

ہاں وہ کون ہے؟ جس معراج کے جانے والے ، عرش پر قدم رکھنے والے نے حکم دیا میرے کندھوں پر چڑھ سقف کعبہ سے بت گرا دے اور جب وہ بلند اختر چڑھا اپنے کو ایسے مقام رفیع پر پایا کہ فرماتا ہے کہ مجھے خیال آتا تھا اگر چاہوں تو آسمان کا کنارہ چھو لوں۔۔ ہاں! وہ علی ہے بالا منزلت والا کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں وہ کون ہے؟ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک میں ساتھ نہ لے گئے عرض کیا حضور مجھے عورتوں بچوں میں چھوڑے جاتے ہیں ارشاد ہوا کیا تو راضی نہیں کہ تو مجھ سے بمنزلہ ہارون کے ہو موسیٰ سے مگر میرے بعد نبی نہیں۔۔ ہاں! وہ علی ہے برادر احمد خلیفہ امجد رضی اللہ عنہ

ہاں وہ کون ہے؟ جو تمام مسلمانوں کا مولیٰ بنا اور بتاکید اکید ارشاد ہوا جس کا میں مولی اس یہ مولی ، الہیٰ دوست رکھ اسے جو اسے دوست رکھے اور دشمن رکھ اسے جو اسے دشمن رکھے۔۔ ہاں! وہ علی ہے امیر المومنین و مولی المسلمین کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں وہ کون ہے؟ کہ روز خیبر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کل یہ نشان اسے دوں گا جس کے ہاتھ پر فتح ہو گی خدا و رسول اسے پیارے اور وہ خدا و رسول کا پیارا ، رات بھر لوگوں میں چرچا رہا دیکھیئے کسے عطا ہو ، صبح حضور نے اس فتح نصیب کو نشان عطا کیا۔۔ ہاں! وہ علی ہے حرز اسلام و شیر ضرغام کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں وہ کون ہے؟ کہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مسجد اقدس میں بحالتِ جنابت گزرنا اپنے لیے جائز رکھا یا اس کے لیے۔۔ ہاں! وہ علی ہے طاہر اطہر طیب اعطر کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں وہ کون ہے؟ کہ جب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کرام میں مواخات کی وہ مصطفی کا پیارا روتا آیا کہ مجھے کسی کا بھائی نہ بنایا ، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" انت أخی فی الدنیا و الآخرۃ" تو تو میرا دنیا آخرت میں بھائی ہے۔۔ ہاں! وہ علی ہے آفتاب مکارم ماہتاب بنی ہاشم رضی اللہ عنہ

ہاں وہ کون ہے؟ کہ جسے فصل قضا و رفع خصومات میں تمام صحابہ کرام میں ترجیح بین ہے یہاں تک کہ فاروق جیسا خلیفہ بلند رتبہ پناہ مانگے اس قضیے دشوار سے جس میں وہ حاضر نہ ہو اور بارہا کہے کہ اگر وہ نہ ہوتا تو عمر ہلاک ہو جاتا۔۔ ہاں! وہ علی ہے صاحب رائے ثاقب و فکر صائب کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں آج کس شیر شرزہ سے غضب ناک ہو کر سپر ہاتھ سے گری ہے تو خیبر جیسے قلعہ کا دروازہ اکھاڑ کر سپر بنایا ہے جس کے زور بازو کا ملاء اعلیٰ میں شور پڑ گیا ہے۔۔ ہاں! وہ علی ہے اسد حیدر ضیغم غصنفر کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں آج میدان احد میں کس صف شکن شمشیر زن شیر افگن نے تیغ شرربار کی وہ بجلیاں چمکائی ہیں کہ لشکر ظفر پیکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں منادی پکار رہا ہے " لا سیف الا ذو الفقار و لا فتی الا علی الکرار"۔۔ ہاں! وہ علی ہے شیر خدا بازوئے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔

ہاں وہ کون ہے؟ جسے روز قیامت ساقی کوثر بنائیں گے اور اس کے ہاتھ سے تشنگانِ امت کو سیراب فرمائیں گے۔۔ ہاں! وہ علی ہے ابر سخاوت بحر کرامت کرم اللہ وجہہ الکریم

ہاں وہ کون ہے؟ کہ معرکہ محشر میں صراط کا بندوست اس کے ہاتھ ہو گا ، جب تک وہ پروانۂ اجازت نہ لکھ دے گزر نہ ملے گا ۔۔ ہاں! وہ علی ہے ہادی کریم و صراطِ مستقیم رضی اللہ عنہ

اے رضائے دل افگار ہماری تو جان اس ماہروی گلعذار گلرویی ماہ رخسار کی ہر ادائے شیریں پر نثار جو فاطمہ جیسی دلہن کا دولہا بنا۔ " انت منی و انا منک " کا سہرا باندھا ۔۔۔۔ صدیق و فاروق نے درخواست کی صغر سنی کے عذر سے قبول نہ ہوئی جب علی نے کیا مرحباً و اہلاً جو


Friday- Jum'ah Mubaarak- Hazrat Allamah Kaukab Noorani Okarvi


 

Wednesday, February 1, 2023

2nd Febuary -Birthday Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi [Rahmatul Laah Alaieh]


 

Sunday, January 29, 2023

Urs Shareef- Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi [Rahmatul Laah Alaieh]


 

The Exalted Status of Hazrat Uwaies Qarani [Radiyal Laah Anhu]

The Exalted Status of Hazrat Uwaies Qarani  

[Radiyal Laah Anhu]


saints islam auliyaa allah rajab hazrat uwaies qarani allama kokab noorani okarvi

Hazrat Uwaies Qarani [Radiyal Laah Anhu] was born in Asir region of Saudi Arabia, 594CE. His father, Aamir, was a God-fearing person. He gave Islaamic education to his son but died leaving Hazrat Owais an orphan at a young age. The family was poor and could not afford higher education for him. He devoted him to praying, fasting and service to his mother. Hazrat Uwaies Qarani [Radiyal Laah Anhu] had profound love for Islaam and its Beloved Messenger.

Hazrat Uwaies Qarani [Radiyal Laah Anhu] learned that there is a great reward in Islaam for serving parents. His mother was sick and blind. So, he devoted himself solely to the service of his mother.

During Prophet (peace be upon him)’s last days, he asked Hazrat Umar and Hazrat Alee to pass his Jubba (the blessed cloak) to  Hazrat Qaarni and ask him to pray for the forgiveness of the Muslim Ummah. This demonstrates the exalted status of Hazrat Uwaies Qarani

[Radiyal Laah Anhu]

Allamah Kaukab Noorani Okarvi- Newspaper Article- Aalim on Line- Respect of Month of RAJAB

Monday, January 23, 2023

The Sacred Seventh Month of Islam- Rajab

Rajab

 

Saturday, December 17, 2022

The Correct Faith - Why the Differences by Hazrat Allaamah Kaukab Noorani Okarvi


Saheeh Aqeedah (correct faith) is the key for our Salvation on the Day of Judgment, therefore it is of primary concern for all Muslims throughout the world.
Everyone says that he is on the right path, but we have to find out how truthful this claim is in the light of Quraan and Ahadees.
Read the following beliefs written in the most authentic books of different Sects of Muslims. Decides yourself  if these beliefs will help them in their salvation on the Day of Judgment. .... the readers can find out the factual position of these beliefs in the light of Qur'aan and Ahadees.
We have also provided scan copies of the referred books and pages for ready reference of our readers.  These books are taught to the followers of these sects all over the world.  These books are available in the markets in many countries around the globe.


Come, let us distinguish between friends and enemies, recognize between our own and the stranger, strengthen our ties with the true slaves of the Divine mercy, the beloved Prophet (Sallal Laahu ‘Alaiehi WaSallam) and become one another defender and friend in the name of the same Prophet and with unity among us become like a lead-filled solid wall. You must believe Allaah Kareem's mercy and help will be with us at every moment.   And greatness, honor, success and prosperity will be our destiny.
For it has been proclaimed,
“Kee Muhammad Se Wafaa Tuune Tuo Ham Teray Hayn
Yeh Jahaan Cheez Hai Keyaa Lauh-o-Qalam Teray Hayn”

Quran Quote -Remember Me and I will Remember You


Instead of Quranic Help seeking help from others

قرآن کے علاوہ غیروں سے مدد مانگنا









Jum'ah Mubaarak- Friday- Hazrat Allaamah Kaukab Noorani Okarvi

 


Friday, December 2, 2022

Jum'ah Mubaarak- Friday- Hazrat Allaamah Kaukab Noorani Okarvi

Jumah